(قذافی بٹ) جہانگیر ترین پنجاب میں جوڑ توڑ میں مصروف، پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وٹو تحریک انصاف میں باقاعدہ شامل ہوگئے، فیصل آباد سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے منظور وٹو سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انہیں تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی، منظور وٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیا۔ منظور وٹو سے ملاقات میں وفاقی وزیر غلام سرور خان، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، رائے حسن نواز اور رائے عزیزاللہ بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور وٹو کو جہانگیر ترین کی جانب سے فیصل آباد این اے 103 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا بھی کہا گیا جس پر منظور وٹو نے پارٹی میں شمولیت کے ساتھ ہی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی درخواست بھی دے دی۔
واضح رہے کہ منظور وٹو کے بیٹے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ چکے ہیں۔