شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار! اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوںگے

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار! اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوںگے
کیپشن: City42 - Traffic Challan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) لاہور پولیس نے شہریوں پر نیا بوجھ ڈالنے کا منصوبہ بنا لیا، آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی رقم میں ہو شربا اضافےکی تجویز دیدی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس شہر میں جرائم کی روک تھام تو نہ کر سکی تاہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے میدان میں آگئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز نے انوکھی تجویز دے دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے موٹرسائیکل کا چالان 200 سے بڑھا کر 2000 روپے جبکہ گاڑی کا چالان 500 سے بڑھا کر 10000 روپے کرنے کی تجویز دے دی۔ ڈی آئی جی آپریشنزکی جانب سے تحریری تجویزسی سی پی او کوارسال کر دی گئی۔

دوسری جانب سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالاننگ کا آغاز ہوگیا، یوٹرن کی خلاف ورزی اور اشارہ توڑنے والوں کو گھر پر چالان ملے گا۔ ابتدائی طور پر چالان پنجاب بینک کی شاخوں میں جمع ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer