دو ٹرینوں کا آپس میں تصادم، تشویشناک خبر آگئی

دو ٹرینوں کا آپس میں تصادم، تشویشناک خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلادیش میں مال بردار ٹرین سامنے سے آنے والی مسافر ٹرین سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین حادثہ بنگلادیش کے ضلع بھائیراب میں پیش آیا جس میں  مال بردار ٹرین  اور مسافر ٹرین آپس میں ٹکرا گئے۔اس خوفناک تصادم میں مسافر بردار ٹرین کی 5 بوگیاں الٹ گئیں جبکہ  انجن اور اس کے ساتھ والی بوگی تباہ ہوگئی۔ٹرین کی  پٹڑی پر ہر جگہ مسافروں کی لاشیں اور زخمی افراد  گرے پڑے تھے۔

 مزید تفصیلات کے مطابق امدادی کاموں کے دوران 15 لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ 100 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال میں دو درجن سے زائد مسافر انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان نکے مطابق  زخمیوں میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترجمان وزارتِ ریلوے کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔