لاہور جنسی درندوں کے رحم و کرم پر، خواتین سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

لاہور جنسی درندوں کے رحم و کرم پر، خواتین سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بدستور جاری، رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران زیادتی کے 594 مقدمات درج ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کےمختلف تھانوں میں 9 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 27 مقدمات درج کئے گئے۔ زیادتی کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 143 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، کینٹ ڈویژن زیادتی کے 127 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن زیادتی کی 117 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ 

سٹی ڈویژن میں 88، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں زیادتی کے 82 مقدمات درج ہوئے، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں زیادتی کے 37 مقدمات درج کئے گئے۔ 

دوسری جانب اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں صدر اور سٹی ڈویژن 7، 7 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہے، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے مختلف تھانوں میں اجتماعی زیادتی کے 5 مقدمات، اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 3، 3 مقدمات درج کئے گئے۔ اس کے علاوہ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 2 مقدمات درج ہوئے۔