صنم جاوید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

 صنم جاوید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: انسداد دہشت گردی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

 انسداد دھشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان  نے سماعت کی۔

 عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، عدالت نے نئے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، صنم جاوید کی وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ دے چکے ہیں کہ صنم جاوید کیخلاف 2 کے علاؤہ کوئی کیس نہیں۔

 واضح رہے کیہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے پر مقدمہ نمبر 366/23 درج ہے، اس سے قبل عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس سے صنم جاوید کو ڈسچارج کیا تھا، پھر صنم جاوید کی مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے کیس گرفتاری ڈالی گئی۔

 خیال رہے کہ جناح ہاؤس حملہ سمیت 2 مقدمات میں صنم جاوید کی ضمانت ہو چکی ہے۔