موسم سرما کی سوغات، خشک میوہ جات عام آدمی کی قوت خرید سے باہر

 موسم سرما کی سوغات، خشک میوہ جات عام آدمی کی قوت خرید سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موسم سرما کی سوغات، خشک میوہ جات کی خریداری غریب کے لیے خواب بن گئی، خشک میوہ جات عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بادام مونگ پھلی، اخروٹ اور دیگر میوہ جات کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں۔ گزشتہ سال کی نسبت میوہ جات کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔ بادام 2300 سے بڑھا کر 2800 فی کلو ، اخروٹ 1200 سے بڑھا کر 1800 فی کلو ، کاجو کی قیمت 2600 سے بڑھا کر 3200 فی کلو ہو گئی۔ 
شہریوں کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات ہمارے لیے خواب جیسے ہیں۔ غریب طبقہ ہمیشہ ہی پِستا ہے مگر متعلقہ حکام خاموش رہتے ہیں۔