شعیب مختار: ملک کی ممتاز سیاسی جماعت کے رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن، خیر آباد امن چوک کے قریب فائرنگ میں سیاسی جماعت کے سیکٹر انچارج نیاز حسین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات میں ایس پی ویسٹ مہروز علی نے بتایا کہ مقتول نیاز حسین کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول کی شناخت نیاز حسین کے نام سے ہوئی اور وہ ایک سیاسی جماعت کے سیکٹر انچارج تھے. ایس ایس پی ویسٹ مہزور علی نے بتایا کہ مقتول نیاز حسین کو دو نامعلوم ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایا.
پولیس نے جائے وقوعہ سے چار گولیوں کے خول تحویل میں لے لیے۔قتل کی واردات کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے.
کچھ ہی دیر میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ ایم کیوایم پاکستان کے اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے سینئیر لیڈر نیاز حسین کو قتل کر دیا گیا ہے۔ سابق رکن اسمبلی صداقت حسین نے اسپتال میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول نیازحسین اورنگی ٹائون کےسابق سیکٹرممبرتھے۔ اتوار کے روز منگھوپیرٹائون یوسی ون کی میٹنگ کی تیاری کی جارہی ہے، میٹنگ کےآغازسےقبل نیازحسین کسی ضروری کام سے وہاں گئےتھےکچھ دیربعد ان کے قتل کی اطلاع موصول ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ اس میٹنگ میں نئے تنظیمی عہدیداروں کااعلان بھی کرناتھا۔
مقتول کےبھائی عمران نے بتایا کہ نیازحسین اورنگی ٹائون شاہ ولی اللہ نگرکےرہائشی تھے، وہ سات بھائیوں میں سب سےبڑےتھے۔
واضح رہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر 8 روز میں دو حملے ہو چکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن دہشتگردوں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔
ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحد اور منظم ہوتی ایم کیو ایم کو ایک بار پھر نظر کھا گئی۔ملیر جلسے کی کامیابی کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں پر حملے جاری ہیں۔
ایم کیو ایم کے کارکنوں پر پہلا حملہ 13 اکتوبر کو سہراب گوٹھ میں ہوا۔ سہراب گوٹھ پر ایم کیو ایم کے آفس پر حملے میں متعدد کارکنان زخمی ہوئے تھے۔ آج ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر ممبر نیاز حسین کو نا معلوم دو ملزمان کی جانب سے فائرنگ سے آج اورنگی ٹاؤن میں شہید کیا گیا ۔