سہاگ رات حوالات کی نذر ہو گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد زبیر ڈوگر: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کے سبب دولہا کو شادی کی رات حوالات میں گزارنا پڑی گئی۔

خانقاہ ڈوگراں کے علاقہ ڈیرہ پٹھاناں میں شادی کی تقریب میں ھوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے دولہا سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دولہا کو ہتھکڑیاں لگا دیں۔ دولہا شادی کی تقریب سے گرفتار ہو کر حوالات میں پہنچ گیا۔اب شادی کی پہلی رات گھر کی بجائے حوالات میں گزرے گی۔

دولہا شہباز خاں کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ انہوں نے نہیں کی تھی۔ باراتیوں کی ھوائی فائرنگ سے یہ مشکل پیش آئی۔ خانقاہ ڈوگراں کے علاقہ ڈیرہ پٹھاناں میں  شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے دولہا میاں کے ساتھ ان کے ایک قریبی دوست کو بھی گرفتار کرلیا۔ دولہا میاں اپنی خوشیوں بھری رات حوالات میں گزرنے پر مجبورہو گئے تاہم ان کا ایک غم خوار دوست حوالات میں ان کے ساتھ موجود ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ شہباز خاں عرف صاحب خاں کی شادی کی  تقریب میں آئے دوستوں نےشادی کی خوشی میں  شدید ہوائی فائرنگ کی۔ یہ ہوائی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پولیس کو حرکت میں آنا پڑا۔ 

صحافیوں نے تھانے جا کر دولہا میاں کا احوال معلوم کیا تو دولہا اپنے مہندی والے ھاتھوں میں ہھتکڑی  پہنے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ھوئے بولا باراتیوں کی فائرنگ نے میری زندگی کی سب سے حسین خوشیوں بھری رات مجھ سے چھین لی۔ میں آج اپنی شادی کی پہلی  رات  گھر میں نہیں حوالات میں گزاروں گا۔