(ویب ڈیسک) خواجہ سرا کے لئے مقدس زمین بھی محفوظ نہ رہی، عمرہ کی غرض سے جانے والےپاکستانی خواجہ سرا کے ساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کے بعد خواجہ سرا گل چاہت نے روتے ہوئے اپنی ویڈیوز بھی ٹویٹ کی۔
تفصیلات کےمطابق مشہور پاکستانی خواجہ سرا گل چاہت نے مکہ مکرمہ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے سینہ کوبی کرتے اور بلکتے ہوۓ کہا ہے کہ انکو اللہ کے گھر میں بھی ہراساں کیا گیا: “یا اللہ ہمیں اپ سے گلہ ہے، ہمیں ایسے کیوں بنایا۔ ہمیں اللہ کے گھر اور روضۂ رسول پر بھی ذلیل کیا جاتا ہے، اب کدھر جاۓ"۔
مشہور پاکستانی خواجہ سرا گل چاہت نے مکہ مکرمہ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے سینہ کوبی کرتے اور بلکتے ہوۓ کہا ہے کہ انکو اللہ کے گھر میں بھی حراساں کیا گیا:
— Rahman Bunairee (@RahmanBunairee) October 22, 2022
“یا اللہ ہمیں اپ سے گلہ ہے، ہمیں ایسے کیوں بنایا”۔
ہمیں اللہ کے گھر اور روضۂ رسول پر بھی زلیل کیا جاتا ہے، اب کدھر جاۓ” pic.twitter.com/VkWyUe7REX
صارف نے متاثرہ خواجہ سرا کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ'آخر یہ خواجہ سرا کیا کرے کیا ان کو جینے کا حق نہیں ہیں؟ یہ ہیں مشہور خواجہ سرا گل چاہت جو عمرہ ادا کرنے گیا تھا بہت خوش تھا اپنے بال بھی کاٹ دیے جو ان لوگوں کو بہت پسند ہوتے ہیں لیکن اللہ کے گھر مکہ مکرمہ میں بھی مسلمان ان کو نہیں چھوڑ رہے غلط حرکتیں کرتے ہیں ان کو تنگ کرتے ہیں۔
آخر یہ خواجہ سرا کیا کرے کیا ان کو جینے کا حق نہیں ہیں؟؟
— Hamza Dawar (@HamzaDawar0) October 22, 2022
یہ ہیں مشہور خواجہ سرا گل چاہت جو عمرہ ادا کرنے گیا تھا بہت خوش تھا اپنے بال بھی کاٹ دیے جو ان لوگوں کو بہت پسند ہوتے ہیں لیکن اللہ کے گھر مکہ مکرمہ میں بھی مسلمان ان کو نہیں چھوڑ رہے غلط حرکتیں کرتے ہیں ان کو تنگ کرتے ہیں۔ pic.twitter.com/1RLT86XZVj
ایک اور صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے لکھاکہ'ہر مرتبہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صل اللہ علیہہ وسلم کی توہین کرنے والے سرٹیفائیڈ مومنین ذرا واضح کرلیں کہ کونسے دینی کتاب یا ضابطہ کے تحت آپ کو کسی کمزور انسان کو ہراساں کرنے کی اجازت ملی ہے۔ کیا خواجہ سرا گل چاہت اللہ کا بندہ نہیں یا تم لوگ اللہ کے نزدیک بہت خاص ہو۔ شرم کو شرم!
ہر مرتبہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صل اللہ علیہہ وسلم کی توہین کرنے والے سرٹیفائیڈ مومنین ذرا واضح کرلیں کہ کونسے دینی کتاب یا ضابطہ کے تحت آپ کو کسی کمزور انسان کو حراساں کرنے کی اجازت ملی ہے۔ کیا خواجہ سرا گل چاہت اللہ کا بندہ نہیں یا تم لوگ اللہ کے نزدیک بہت خاص ہو۔
— Umaiza Ali (@UmaizaAli) October 23, 2022
شرم کو شرم pic.twitter.com/YfjnoYlwUF