(سعید احمد) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں میں کمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر فلائیٹ شیڈول متاثر رہیں۔ لاہور آنے جانے والی دو پروازیں منسوخ جبکہ 6تاخیر کا شکار رہیں۔
لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 منسوخ کردیا گیا، شارجہ سے آنے والی پرواز پی اے 413 منسوخ کیا گیا۔ دوسری جانب کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 302 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 ایک گھنٹہ پندرہ منٹ، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 304 ایک گھنٹہ اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 پنتالیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔