ورلڈ کپ کی جنگ: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کا اہم ہتھیار کون؟

Haris Rauf
کیپشن: Haris Rauf
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کپتان بابر اعظم نےآج بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں حارث رؤف کو  قومی ٹیم کیلئے اہم ہتھیار قرار دیدیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستانی کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشن میں حارث رؤف اہم ہتھیار ثابت ہوں گے، میچ  کے لیے بالکل تیار ہیں، میچ کے دن ہی پتہ چلتا ہے کہ کیا ہوگا، کچھ بھی ہوسکتا ہے، سب کے لیے تیار رہنا چاہیئے، آج مڈل آرڈر میں سے بھی کوئی کھلاڑی میچ جتوا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں جب کہ فخر زمان ابھی مکمل تیار نہیں اور وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے، شاداب اور نواز اوپر والے نمبرز پر آتے ہیں اور اپنا کردار اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ وہ بگ بیش کھیلتا ہے تو آسٹریلیا اس کے لیے ہوم گراؤنڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما پہلے ہی پاکستانی بولنگ اٹیک کو آج کے میچ میں سب سے بڑا چیلنج قرار دے چکے ہیں۔