لاہور میں دھرنوں کا موسم؛ جماعت اسلامی بھی میدان میں آگئی

Jamat e Islami protest at bhekewal morr
کیپشن: Jamat e Islami protest
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف جماعت اسلامی بھی سڑکوں پر نکل آئی، جماعت اسلامی کی جانب سے بھیکے وال موڑ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
دھرنے کی قیادت جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکراللہ مجاہد نے کی۔ احتجاجی دھرنے میں جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن شریک ہوئے، جنہوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے تین سالہ دورانیہ میں ناقص حکمت عملی کے باعث مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کو دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔

دوسری جانب مذہبی جماعت کے قافلے کے لاہور سے نکلنے کے بعد بند راستے ٹریفک کیلئے کھول دئیے گئے, بابو صابو سے سکیم موڑ اور یتیم خانہ سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں, لوئر مال، راوی پل، سیکرٹریٹ چوک پر ٹریفک چل پڑی۔

 چونگی امرسدھو، ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، موہلنوال، جی ٹی روڈ پر بھی صورتحال معمول کے مطابق آ گئی, متبادل راستوں فیروز پور روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، مال روڈ، کینال روڈ پر بھی ٹریفک کے دباو میں کمی آ گئی۔

میٹرو بس سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔۔ تاہم اورنج لائن ٹرین کو تین متاثرہ سٹیشنز کی مرمت کے بعد بحال کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer