ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ایل پی مارچ روکنے کیلئے جی ٹی روڑ پر خندقیں کھود دی گئیں

TLP Long March Warning
کیپشن: TLP Long March
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کالعدم تحریک لبیک کے مارچ کو روکنے کیلئے وزیرآباد میں خندقیں کھود کر دریائے چناب کے پل کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد جی ٹی روڈ پر دریائے چناب کا پل خندقیں کھود کرمکمل بند کر دیا گیا۔وزیرآباد پل کے قریب کنٹینرلگا کر راستے بھی بند کردئیے گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ جی ٹی روڈ ٹول پلازہ پر 12فٹ چوڑی اور 12فٹ گہری خندق بنائی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer