ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر کی ہلاکت، ابتدائی تحقیقات میں حیران کن انکشاف

Rust movie set
کیپشن: Rust movie set
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   ہیرو کی گولی سے ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی کی ہلاکت, سانتافی کے کاؤنٹی شیرف  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے جبکہ جائے وقوع کی تفصیلی تلاشی کے لئے سرچ وارنٹ جاری کردئیے گئے۔
 فلم  ''رسٹ ''کے اسکرپٹ سپروائزر میمی مچل کےمطابق سانحے کا ذمہ دار اسٹنٹ ڈائرکٹر ہے اس سے کہا گیا تھا کہ پستول چیک کرو اور اسے نے چیک کئے بغیر ایلک کو کولٹ ریوالور دیدیا اور ایلک کو بتایا کہ یہ محفوظ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک نوادرات میں شمارہونے والا ریوالور ہے۔ یادرہے کیلے فورنیا میں قوانین کے مطابق فلم شوٹنگ کے دوران نقلی یا اصلی ہتھیاروں کے استعمال کے وقت ایک بارودی ہتھیاروں کا ماہراور ایک '' پراپ ماسٹر'' موقع پر موجود  ہونا ضروری ہے۔
 ہیرو کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی ڈائرکٹرآف فوٹوگرافی ہیلینا ہچنز یوکرائن کی تھیں اور انہوں نے کیف یونیورسٹی سے جرنلزم میں ڈگری حاصل کی تھی۔ ان کے ساتھیوں اورہالی وڈ شخصیات نے ان کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے  ۔ جبکہ جان لنڈلےصدر انٹرنیشنل سینماٹوگرافرزگلڈ نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


 یادرہے  '' رسٹ'' فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلک بالڈون سے حادثاتی طور پر  گولی چل گئی تھی جو پہلے فلم کے ڈائرکٹر جوئیل سوزا اور پھر ڈی او پی ہیلینا ہچنز کو جا لگی ۔ ہیلینا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے یونیورسٹی آف میکسیکو کے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑ گئیں جبکہ  سینٹ ونسنٹ ریجنل میڈیکل سنٹر میں داخل فلم ڈائرکٹر کی حالت تسلی بخش ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر