(سعدیہ خان)سرمئی بادلوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے,لاہوریوں نے آج موسم کی بدلتی رت کا لطف اٹھایاو تفریح گاہوں اور پارکس میں شہریوں کا رش رہا، محکمہ موسمیات نے آج وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
موسم کی خوشگوار انگڑائی ،ٹھنڈی ہواوں کے جھونکوں نے سردیوں کی نوید سنا دی، شہر میں صبح سے ہی بادلوں کا بسیرا تھا، علی الصبح بوندا باندی سے فضا میں نمی بڑھ گئی، ٹھنڈی ہواوں نے دن کا پارہ 27 ڈگری تک محدود کر دیا۔
فضا نکھری تو ائیرکوالٹی انڈیکس بھی 95 تک آ گیا،موسم کی بدلتی رت کا لطف اٹھانے شہریوں نے پارکس اور تفریح گاہوں کا رخ کیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ رواں ماہ کے آخر تک رات کا درجہ حرارت مزید چار سے پانچ ڈگری کم ہو جائے گا۔