ویب ڈیسک : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
گزشتہ روز اداکار عثمان مختار کی بارات منعقد کی گئی تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔عثمان مختار نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سیاہ رنگ کے پینٹ سوٹ کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی اہلیہ نے گولڈن اور ہلکے گلابی رنگ کا غرارا زیب تن کیا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اداکار کی اہلیہ نے اپنے خوبصورت عروسی لباس کے ساتھ سنہری رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا جس سے اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ گئے۔
عثمان مختار کی بارات کی تقریب میں کئی شوبز ستاروں نے شرکت کی جن میں حمزہ علی عباسی، نیمل خاور، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہے کہ21 اور 22 اکتوبر کی درمیانی شب ان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر متعدد شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے شیئر کی جا رہی ہیں جن میں عثمان مختار اور ان کی دلہن زنیرہ انعام بھی رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ تاہم تاحال انہوں نے خود کوئی پوسٹ یا تصویر شیئر نہیں کی۔
یادرہےعثمان مختار نے اس سال کے آغاز میں زنیرہ کے ساتھ اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا ، یہ جوڑا اب خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں اپنی شادی کی تقریبات میں انجوائے کرتا دکھائی دے رہا ہے۔