ویب ڈیسک : پولیس نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک سے متعلق معلومات کے لیے 15 پر کال کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورشہر میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں جن میں دبئی چوک،کھاڑک، لیاقت چوک، گلشن راوی، ڈبل سڑکاں اور سمن آباد جانب یتیم خانہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔
اس کے علاوہ بابو صابو جانب موٹروے، شاہدرہ چوک، سگیاں پُل اورپرانا روای پُل، مون مارکیٹ جانب اسکیم موڑ اوربجلی گھر جانب سکیم موڑ ، ضلع کچہری جانب سگیاں، داتا دربار اور پیر مکی ٹریفک کے لیے بند ہے۔