سٹی 42: صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کے افسران وملازمین کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے شعبہ انفراسٹرکچر، پلاننگ، فنانس آفیسرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشنز میں تقرروتبادلوں کی آندھی، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے افسران کے بھی بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے۔ محمد یوسف میٹروپولیٹن آفیسر فنانس، محمد وسیم مبارک زونل آفیسرفنانس داتا گنج بخش زون، محمد ندیم طاہر کو زونل آفیسر فنانس اقبال زون تعینات کر دیا گیا۔
ملک مظاہر علی زونل آفیسر فنانس سمن آباد، حجاب نقوی زونل آفیسر فنانس شالا مار زون، سرفراز حسین زونل آفیسر فنانس نشتر زون، کاشف جاوید ورک زونل آفیسر فنانس راوی زون تعینات۔ محمد ندیم سرور زونل آفیسر فنانس گلبرگ زون، سلمان علی خان زونل آفیسر فنانس واہگہ زون تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح شعبہ انفراسٹرکچر اینڈ سروسز، پلاننگ کے افسران اور بلڈنگ انسپکٹرز کے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کردیئے گئےہیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔