پی سی بی کا میچز لاہور سے کراچی اور راولپنڈی منتقلی کا فیصلہ

پی سی بی کا میچز لاہور سے کراچی اور راولپنڈی منتقلی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہبازعلی) آئندہ ماہ ممکنہ طور پر سموگ میں شدت کی وجہ سے میچز لاہور سے راولپنڈی اور کراچی منتقل کر دئیے گئے، زمبابوے سیریز میں شامل ٹی ٹونٹی میچز اب راولپنڈی جبکہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کراچی میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ لاہور میں سموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہونے پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں شیڈول آئندہ میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیا ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں شامل تینوں ٹی ٹونٹی میچز اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ چاروں میچز اب کراچی میں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ سموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 دوسری طرف زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے کھیلے گئے پہلے وارم اپ انٹرااسکواڈ میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے عابد علی نے 81 ،محمد رضوان 76 امام الحق نے 53 رنز بنائے۔

پاکستان وائٹ کے وہاب ریاض نے 50 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 300 رنز کے تعاقب میں پاکستان وائیٹ کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حفیظ نے 69 اور حیدر علی نے 61 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer