کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے پہلی اینٹی وائرل دوا کی منظوری

کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے پہلی اینٹی وائرل دوا کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :امریکا نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پہلی اینٹی وائرل دوا رمڈیسیور کے مکمل طور پر استعمال کی منظوری دے دی۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ( ایف ڈی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمڈیسیور ایف ڈی اے سے مکمل منظوری حاصل کرنے والی کورونا وائرس کے علاج کے لیے پہلی دو اہے۔یف ڈی اے کے مطابق کلینیکل ٹرائلز کے دوران رمڈیسیور دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحتیابی کا اوسط دورانیہ 5 دن تھا۔


خیال رہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے رواں سال مئی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے رمڈیسیور دوا کو صرف ہنگامی بنیادی پر استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب رمڈیسیور دوا حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی دی گئی تھی اور اب وہ کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں پر  رمڈیسیور  دوا کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

یاد رہے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ 20اکتوبر کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ3لاکھ 48ہزار737تک پہنچ گئی ہے،امریکہ 82لاکھ12ہزار981 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت75لاکھ50ہزار273مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اوربرازیل52لاکھ50ہزار727مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔روس میں14لاکھ 6ہزار667اورارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 10لاکھ 2 ہزار662 تک پہنچ گئی۔ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ 74ہزار449تک پہنچ گئی ہے ۔کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ65ہزار883اورفرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ52ہزار600جبکہ پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد8لاکھ68ہزار675تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد91ہزار546ہوگئی ہے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer