ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے صرف دعوے، ٹماٹر ایک ہی روز 85 روپے مہنگا

مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے صرف دعوے، ٹماٹر ایک ہی روز 85 روپے مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹماٹر کی قیمت میں ایک ہی روز میں ہو شربا اضافہ۔ حکومت نے ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کا ریٹ تو 115روپے فی کلو دیا لیکن منڈی میں قیمت کو کنٹرول نہ کر سکی۔

 بازار میں ملنے والا اول ٹماٹر 200 روپے فی کلو جبکہ دوم ٹماٹر 160 سے 180 روپے فروخت ہونے لگا۔ ٹماٹر کی قیمت میں ایک ہی روز میں 80 روپے کے اضافے پر دکاندار پھٹ پڑے۔ دکانداروں نے اج منڈی سے ٹماٹر ہی نہیں اٹھایا ٹماٹر کی قیمت کو لے کر دکاندار حیران۔ عوام ٹماٹر کو لے کر پریشان۔       

 

تفصیلات کے مطابق سبزیوں کے ریٹس میں گزشتہ روز کی نسبت اضافہ دکھائی دیا۔ مٹر 280 روپے فی کلو، شملہ مرچ 220 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔ پیاز 60، چائنہ لیموں 120,بھنڈی80 روپے فی کلو، گوبھی 60 روپے فی کلو، کریلا 75روپے، گاجر 60، کدو 50,بینگن 30 روپے، چائنہ ادرک 400,لہسن 180 روپے کلو، میتھی 60روپے فی کلو,اربی 100 فروخت ہونے لگا۔ خاص طور پر ٹماٹر کی بات کی جائے تو 120 روپے ملنے والا ٹماٹر ایک ہی دن میں 200 روپے فی کلو ہوگیا۔

 

ریٹ لسٹ میں ٹماٹر 115 روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔ ایک ہی دن میں ٹماٹر کی قیمت میں 80 روپے ہوا تو دکاندار سبزی منڈیوں میں حکومتی کارکردگی پر پھٹ پڑے۔ دکانداروں نے کہا کہ منڈی میں ٹماٹر کی قیمت آئوٹ اف کنٹرول ہو گئی۔

 

دوم ٹماٹر 160 روپے سے 180 روپے فی کلو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ منڈی میں جب ٹماٹر 900 روپے کا 5 کلو ملا ہے تو حکومتی ریٹس پر کیسے بیچیں گے۔ ایک ہی دن میں نمایاں اضافے پر دکاندار بھی پریشان دکھائی دیے۔

Shazia Bashir

Content Writer