ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہونے کا خدشہ، طبی ماہرین نے خبردار کردیا

 کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہونے کا خدشہ، طبی ماہرین نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہونے کا خدشہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق، 736 نئے کیسز رپورٹ، پمز ہسپتال کے 61 ڈاکٹر بھی وائرس سے متاثر ہوگئے، طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کر دیا۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 10 اموات ہوئیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد 6  ہزار 702 ہوگئی جبکہ 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز3 لاکھ 25 ہزار480 ہوگئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 136 ہوگئی جبکہ ایکٹوکیسزکی تعداد 9 ہزار 642 ہے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار641، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 701، خیبرپختونخوا 38 ہزار 810، اسلا م آباد میں 18 ہزار 438 اور بلوچستان میں  15 ہزار738 ، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 639 اورگلگت میں4107، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 136 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پمز ہسپتال اسلام آباد کے 61 ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں جنرل سرجری کے 9، پیٹ کی بیماریوں کے شعبہ کے6، آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے 2، شعبہ امراض قلب کے 5 اور بچوں کے امراض کے7 ڈاکٹرز شامل ہیں، کینسر وارڈ کا ایک اور میڈیسن ٹیم ڈیپارٹمنٹ کے 7 ڈاکٹرز بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

 ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق کورونا ایس او پیز نظر انداز ہونے سے ڈاکٹر متاثر ہو رہے ہیں، ہسپتال میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے اور مریضوں کے رش پر ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں۔

 ینگ ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹر فضل ربی کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔ ادھر اسلام آباد کے فضائیہ میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسز سامنے آنے پرانتظامیہ نے کالج کو ایک ہفتے کیلئے بند کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کالج میں یکم نومبر تک تدریسی عمل معطل رہے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر کامران چیمہ نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ تشویشناک ہے، وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال لازمی کریں، درجہ حرارت میں کمی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے دوبارہ کورونا کیسز بڑھنا تشویش کا باعث ہے۔

سروسز ہسپتال کے شعبہ پلمانالوجی کے سربراہ اور انچارج کورونا آئی سی یو پروفیسر ڈاکٹر کامران چیمہ نے کہاکہ نئے کیسز میں سیریس مریض زیادہ ہیں جو خطرے کی علامت ہے، اگر احتیاط نہ برتی گئی تو دو ماہ میں کیس بڑھ سکتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر کامران چیمہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں، پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں 171 نئے کیسز اور 4 اموات ہوئی ہیں جس میں سے 4 اموات اور 91 نئے مریض لاہور میں سامنے آئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer