ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوٹ مار کرنیوالے احتساب سے نہیں بچ سکتے: عثمان بزدار

لوٹ مار کرنیوالے احتساب سے نہیں بچ سکتے: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لوٹ مار کرنیوالے احتساب سے نہیں بچ سکتے، شفاف پاکستان کا سفر کسی کو کھوٹا نہیں کرنے دیں گے۔

  وزیراعلیٰ پنجاب سےارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، ارکان اسمبلی نے حلقوں کے مسائل سے عثمان بزدار کو آگاہ کیا، وزیراعلیٰ کی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی  اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خدمت کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیںگے،منتخب نمائندے میرے ساتھی ہیں، ان کا ہر جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوگا، مختصر عرصے میں جو کام کیے ہیں، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایس او پیز کو نظر انداز کرنے سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، شرح اموات اور ایکٹو مریضوں کی تعداد بھی روزبروز بڑھ رہی ہے، حکومت کے مؤثر اور بروقت اقدامات سے کورونا کا پھیلاؤ کم رہا۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔ تعلیمی اداروں، بزنس ہاؤسز، شاپنگ مالز اور عوامی مقامات پراحتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، بے احتیاطی سے مرض میں مزید اضافے کا خدشہ رد نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہریوں سے انسداد کورونا ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 2424 ہوگئی ہے اور 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 171 نئے کیس اور 5 مریض جاں بحق ہوئے، پنجاب میں اب تک 2324 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

علاوہ ازیں عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے، پنجاب حکومت پسماندہ اضلاع میں یونیورسٹیاں قائم کررہی ہے، معیاری تعلیم دے کر نوجوانوں کو با اختیاربنائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer