( سٹی 42 ) مریم نواز کی سروسز ہسپتال میں والد سے ملاقات، مریم نواز والد سے مل کر آبدیدہ ہوگئیں،لیگی رہنما مریم نواز کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔
مریم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ مریم نواز والد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال پہنچی تو آبدیدہ ہوگئیں۔ مریم نواز کو سخت سکیورٹی کے حصار میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال آمد پر مریم نواز نےپہلے ڈاکٹر محمود ایاز اور ڈاکٹر شمس طاہر سے ملاقات کی، جس کے بعد وہ والد کی عیادت کیلئے ان کے کمرے میں تشریف لےگئیں۔وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مریم نواز کی سروسز ہسپتال میں زیر علاج میاں نواز شریف سے ملاقات کروائی جارہی ہے۔
دوسری جانب نیب لاہور نے میاں نواز شریف کیلئے 5 افراد کے خون کا انتظام کیا ہے،جس میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے صاحبزادے نے بھی نواز شریف کیلئے خون کا عطیہ دیا۔ نیب حکام کا کہنا ہے عطیات دینے والوں کا بلڈ گروپ نواز شریف کے خون سے میچ کرگیا ہے۔
واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں مریم نواز نے اپنے بیمار والد سے ملنے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا گیا تھا۔ مریم نواز کی آج نواز شریف سے ٹیلیفون پر بات کرائی گئی تھی۔