قذافی بٹ: مسلم لیگ ن کا ماڈل ٹاون میں مشاورتی اجلاس، نواز شریف کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان، ن لیگ کا وفد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے سروسز ہسپتال جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں ن لیگ رہنماؤں کے خلاف حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سروسزہسپتال میں زیر علاج نواز شریف سے اظہار یکجہتی اورعیادت کیلئے مرکزی قائدین کا ایک بڑا وفد ہسپتال جائے گا، احسن اقبال، راجہ ظفر الحق، جاوید ہاشمی، ایاز صادق، مریم اورنگزیب وفد کی قیادت کریں گے۔
مشاورتی اجلاس میں مریم نواز کو پیرول پر رہائی اور نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ دینےکی بھی شدید مذمت کی گئی، اجلاس میں کیپٹن(ر) صفدر سمیت دیگرسیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پربھی تشویش کا اظہارکیا گیا۔