(سٹی 42) محکمہ داخلہ نے آئی جی پنجاب کو سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیب حکام کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے نواز شریف کی وی وی آئی پی وارڈ کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنےکا بھی حکم دیا ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے، میگا یونٹ لگانے کے بعد پلیٹ لیٹس کی مقدار 2 ہزار سے 18 ہزار تک پہنچ گئی۔