(سعود بٹ) نیب لاہور نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ ہے کہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے جاری مراسلہ میں سروسز ہسپتال کے باہر نواز شریف کو فول پروف سکیورٹی دینے کی درخواست کی گئی ہے، نواز شریف کی وی وی آئی پی وارڈ کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پیر سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، خون کے نمونوں کی رپورٹ کے مطابق میگا یونٹ لگانے کے بعد ان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار دو ہزار سے 25 ہزار ہوگئی ہے۔