خواجہ سراؤں کیلئے خوشخبری، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

خواجہ سراؤں کیلئے خوشخبری، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کا احسن اقدام، لاہور اور صوبہ بھر میں خواجہ سراؤں کے لیے کمیونٹی سنٹر بنانے کا فیصلہ، حکومت رواں سال کمیونٹی سنٹر کی تعمیر پر 15 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت رواں سال خواجہ سراؤں کے حقوق کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے لیے جدید طرز کے کمیونٹی سنٹرز بنانے جارہی ہے، جس کے لئے مالی سال 19-2018 کے بجٹ میں 15 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جاچکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب شعبہ پلاننگ نے منصوبے پر ورکنگ شروع کردی ہے اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں جگہ کا تعین کیا جارہا ہے جہاں بہترین طرز کا کمیونٹی سنٹر تعمیر کیا جائے گا۔

 حکام کا کہنا ہے کہ کمیونٹی سنٹر میں خواجہ سراء اپنی تقاریب منعقد کراسکیں گے اور انہیں مکمل تحفظ دیا جائے گا، کمیونٹی سنٹر میں کھیل سمیت کینٹین کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔