شریف خاندان کے اہم فرد کی ضمانت منظور، لیگی کارکن خوشی سے نہال

شریف خاندان کے اہم فرد کی ضمانت منظور، لیگی کارکن خوشی سے نہال
کیپشن: City42 - Shahbaz Sharif, Safdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 دنوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ نیب کو 2 نومبر تک گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے کیپٹن ریٹائر صفدر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ نیب کے پی کے نے ان کے موکل کے طلبی کے دو نوٹسز بھجوائے۔ نوٹسز مانسہرہ کے پتہ پر بھجوائے گئے جبکہ درخواست گزار پہلے جیل اور پھر رائیونڈ روڈ پر رہ رہا تھا۔

درخواستگزار کے وکیل کا کہنا تھاکہ جیل میں کیپٹن صفدر کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ڈی پی او مانسہرہ نے 18 اکتوبر کو لاہور میں نوٹس بھجوایا۔ محمد صفدر کی طبیعت ناساز ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ 20 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کے پی کے نے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ جس میں نہ کیس کا ذکر ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ کس کیس میں طلب کیا گیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ حفاظتی ضمانت منظور کر کے گرفتاری سے روکا جائے تاکہ وہ متعلقہ فورم پر پیش ہوکر اپنے کیس کا دفاع کرسکیں۔ دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست منظور کرلی اور پانچ، پانچ لاکھ مچلکے جمع کرانے کاحکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer