ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) اراکین کی بحالی کیلئے ڈٹ گئی، بڑا اعلان کر دیا

مسلم لیگ (ن) اراکین کی بحالی کیلئے ڈٹ گئی، بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: City42 - Punjab Assembly, Hamza Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) نے معطل اراکین کی بحالی تک پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک معطل ارکان اسمبلی کو بحال نہیں کیا جائے گا، اپوزیشن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار ن(ن) لیگی اراکین تھے یا نہیں؟حمزہ شہبازنے نیا پنڈورابکس کھول دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایوان میں خود کوڑا پھینک کربعدمیں تصویریں بنائیں، ہم نےجب ہاؤس چھوڑاتوہاؤس کی حالت ایسی نہیں تھی۔حمزہ شہبازشریف نےمیڈیاکےسامنے ایوان کی  سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پیش کردی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ معطل اراکین کی بحالی تک پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی سب کے سپیکر ہیں، تاہم انہیں جانبداری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف بھی پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں چودھری شہباز احمد، سیف الملوک کھوکھر، توفیق بٹ، سمیع اللہ خان،سعدیہ تیمور، ربعیہ نصرت، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، ثانیہ عاشق اور عظمی بخاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer