جسٹس انوار الحق لاہور ہائیکورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس بن گئے

جسٹس انوار الحق لاہور ہائیکورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جسٹس انوار الحق نے لاہور ہائیکورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

 تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق کی حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس  میں منعقد ہوئی,جہاں  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے چیف جسٹس انوار الحق سے اُردو میں حلف لیا،  حلف برداری تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزداراورصوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سمیت دیگر وزراءشریک ہوئے۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نےنظامت کےفرائض انجام دیئے۔

حلف برداری تقریب کےبعد چیف جسٹس محمد انوارالحق کےلاہورہائیکورٹ پہنچنے پرانہیں پولیس کےچاک و چوبنددستے نےسلامی اورگارڈ آف آنر پیش کیا ۔جہاں  لاہورہائیکورٹ کےججز لاؤنج میں بھی حلف برداری تقریب ہوئی ۔جس میں 6 ججز نےمستقل اور 8 نےایڈیشنل ججزکی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ نئےچیف جسٹس محمدانوارالحق نے ججز سےحلف لیا۔

مستقل ججزکی حیثیت سےحلف اٹھانے والوں میں جسٹس مجاہدمستقیم احمد، جسٹس اسجدجاویدگورال،جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس جواد حسن ، جسٹس مزمل اخترشبیراورجسٹس چودھری عبدالعزیز کے نام شامل ہیں۔

ایڈیشنل ججزکی حیثیت سےحلف اٹھانیوالوں میں جسٹس انوارالحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس شکیل الرحمان خان،جسٹس محمدوحیدخان،جسٹس احمدرضا ،جسٹس رسال حسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اورجسٹس صادق محمودخرم شامل تھے۔حلف برداری کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی کل تعداد 53 ہوگئی جس میں 45 مستقل اورآٹھ ایڈیشنل ججز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔ جسٹس محمد انوار الحق 31 دسمبر 2018 تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ گزشتہ روز صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججو ں کو مستقل کر نے  کی منظوری دی تھی اور لاہور ہائیکورٹ کیلئے 8 ایڈیشنل ججز بھی مقرر کیے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer