سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو 28 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو 28 نومبر کو پیش کرنے کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)راولپنڈی میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

 جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھر ہے؟،عدالتی عملے نے سائفر کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جج کو دی،جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہوئی ہے۔

 وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے یہی کہہ رہے تھے۔

 بعدازاں عدالت نے  چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔