شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

 گیس پریشر ، سوئی ناردرن ، شارٹ فال ،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں گیس پریشر میں بہتری نہ آ سکی، سوئی ناردرن گیس کمپنی کھانا پکانے کے اوقات میں صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ہونے لگی۔
موسم سرما کے آغاز پر شہر میں گیس کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی جس کی وجہ سے صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر چالیس ملین کیوبک فٹ شارٹ فال ہے اور ٹیمیں متحرک ہونے کے باوجود پریشر کیساتھ گیس کی سپلائی ناممکن ہو رہی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ٹیمیں تشکیل دیکر شب و روز گیس کو بند کر نے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ کھانا پکانے کے اوقات میں تین دفعہ گیس دی جا سکےتاہم اس کے باوجود بیشتر علاقے گیس سے محروم ہیں اورصارفین کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے۔