بھارتی بلے باز نے بابر اور رضوان سے ٹی 20 کی بادشاہت چھین لی

بھارتی بلے باز نے بابر اور رضوان سے ٹی 20 کی بادشاہت چھین لی
کیپشن: T20 Ranking
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوگئے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں مایہ ناز پاکستانی بلے باز اور کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔نئی رینکنگ میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اور انہوں نے کیرئیر بیسٹ 895 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں۔

پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، اور انہوں نے کپتان بابراعظم کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔

تازہ رینکنگ میں نیوز ی لینڈ کے بلے باز میکرم پانچویں، انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان چھٹے، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس ساتویں، جنوبی افریقہ کے رلی رسو آٹھویں، آسٹریلیا کے ارون فنچ نویں اور سری لنکا کے پاتھم نسانکا دسویں نمبر پر ہیں۔

ٹی 20 کے ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، اور قومی ٹیم کے مایہ ناز بولر حارث رؤف 16ویں، شاہین آفریدی17ویں اور شاداب خان 18 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 کے آل راؤنڈرز میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا، جب کہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 252 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔