مولانافضل الرحمٰن کے رشتے دار کواہم عہدہ دینے کافیصلہ

مولانافضل الرحمٰن کے رشتے دار کواہم عہدہ دینے کافیصلہ
کیپشن: fazal ur rehman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خوا تعیناتی کر دی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خوا تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی ایڈوائس صدرمملکت کو بھیجی تھی۔

صدرِ مملکت نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام ف سے ہے،وہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے سمدھی بھی ہیں۔

حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے۔ وہ رشتے میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے سمدھی ہیں جو اس سے قبل سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے پی کی گورنر شپ کی خواہشمند عوام نیشنل پارٹی اپنے مطالبے سے دستبرداری پر رضامند ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے گورنر شپ جے یو آئی کو دینے کے لیے آصف زرداری اور اسفند یار ولی کو راضی کیا تھا۔