ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کے خلاف مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں   فیصل جاوید، عامر کیانی اور راجہ خرم نواز  کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید  کہا کہ تحریک انصاف پر متعدد مقدمات کیے گئے، گنتی ختم ہوگئی لیکن مقدمات ختم نہیں ہورہے، حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دہشتگرد بنادیا، عمران خان پر ابھی بھی مقدمات درج ہیں، ملک میں معاشی استحکام تب ہی آئے گا جب سیاسی استحکام ہوگا۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔