6.1 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس، 22 افراد زخمی

6.1 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس، 22 افراد زخمی
کیپشن: Earthquake
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے مغربی حصے میں واقعے دوزجہ قصبے میں 6 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ترکیہ کے شہر استنبول اور دارالحکومت انقرہ میں بھی محسوس کیے گئے،  ترکیہ کے شہروں میں پہلے زلزے کے جھٹکے محسوس کرنے کے 20 منٹ بعد اسی علاقے میں شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

ترک وزارت داخلہ نے کہا کہ زلزلے میں تاحال کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم وزیر صحت نے بتایا کہ زلزلے کے دوران کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص اونچائی سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق   زلزلے کا مرکز استنبول کے مشرق میں 170 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔اس سے قبل 1999 میں ترکیہ کے قصبے دوزجہ میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں 845 افراد ہلاک ہوئے تھے۔