ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونس الہیٰ کے بیان پر چودھری شجاعت کا اہم ردعمل آگیا

مونس الہیٰ کے بیان پر چودھری شجاعت کا اہم ردعمل آگیا
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی، مونس الہٰی کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مونس الہی کو ذمہ دارانہ رویہ اختیارکرنے کی ضرورت ہے، انہیں غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ ہم نے  پی ڈی ایم کا ساتھ کسی مجبوری کے تحت نہیں دیا، ہمارا موقف وہی ہے جو اتحادی جماعتوں کا ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔