(علی ساہی)پنجاب حکومت کا پبلک سیکٹر کمپنیوں کو بھرتیوں کے اختیارات دینے کا فیصلہ، کمپنیاں اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بھرتیاں کرینگی۔
پنجاب میں پبلک سیکٹر کمپنیاں خالی نشستوں پر بھرتی کے لیے آئے روز ایوان وزیر اعلیٰ سے رجوع کرتی تھیں ، جس سے بھرتیوں کا عمل تاخیر کا شکار رہتا تھا۔
محکمہ خزانہ حکام کے مطابق پنجاب حکومت اب کنٹریکٹ پالسی کے تحت پبلک سیکٹر کمپنیوں کو خالی نشستوں پر بھرتی کی اجازت دینے جارہی ہے۔ جبکہ پبلک سیکٹر کمپنیوں کو سئنیر پوسٹوں پر تعیناتی کا اختیار نہیں دیا جائے گا ۔