ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انار کھاتے وقت ان باتوں کا خیال لازمی رکھیں

Side effects
کیپشن: Pomegranate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انار  صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند پھلوں میں سے ایک ہے ،انار کھانے کی عادت جسم کے لیے متعدد فوائد کا باعث بنتی ہے  جبکہ مختلف امراض کا خطرہ بھی کم ہوسکتا ہے لیکن اسے کھاتے وقت چند باتوں کا دھیان بھی رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ 
 ہر قسم کی بیماری، الرجی اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے انسان میں قوت مدافعت کا مضبوط ہونا لازمی ہے، وٹامن سی سے بھر پور پھلوں کا استعمال قوت مدافعت بڑھانے میں نہایت مفید ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تمام وائرل اور انفیکشنز سے بچنے کے لیے وٹامن سی پھرپور پھل انار کا استعمال کرنا مفید ہے، اس پھل کو ثابت کھانے سمیت رس نکال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، انار میں چونکہ قدرتی مٹھاس ہوتی ہے اس میں مزید شکر شامل نہ کریں، یہ پھل قوت مدافعت، جلد، بال ، ناخن سمیت مجموعی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے تاہم طبی و غذائیں ماہرین کے مطابق معدے میں السر اور تیزابیت کی شکایت والے افراد کے لئے انار نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق انار کھاتے ہوئے اس کے اندورنی چھلکے کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، انار کا اندرونی چھلکا نہایت کڑوا اور خشک ہونے کے سبب   معدے کی کارکردگی کو خراب کر سکتا ہےعلاوہ ازیں انار کا رس دانتوں کی صحت کے لیے بھی مضر ہے ، کمزور دانتوں والے افراد اس پھل کے رس میں گاجر، کھیرے یا کسی اور سبزی کا رس شامل کریں۔