پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دیدی

New local Government act
کیپشن: New local Government
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں مسودہ قانون پیش کیاگیا، پنجاب کابینہ نے مسودہ قانون کی تجاویز کاجائزہ لیکر منظوری دی۔

نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے۔ نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل کے انتخابات بھی جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ میئر اپنی کابینہ تشکیل دے گا۔

کابینہ میں دو خواتین ارکان کو رکھنا لازم ہو گا ۔مئیر کو براہ راست لوکل گورنمنٹ کے علاوہ مختلف محکموں کی سربراہی بھی دیدی گئی ۔ پی ایح اے ،ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز ،واسا ،ٹیپا ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ ، ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہ میئر ہوں گے۔

سوشل ویلفیئر اتھارٹیز ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن اور سپورٹس اتھارٹیز بھی مئیر کے پاس ہوں گی ۔ نئے بلدیاتی نظام میں 11میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی۔ نئے بلدیاتی انتخابات کا مسودہ قانون پنجاب اسمبلی میں پیش کرکے ایوان سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی، آئندہ سال بلدیاتی الیکشن نئے بلدیاتی نظام کے تحت ہوں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer