آئی سی سی نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دیدیا

CEO ICC Greg Barclay
کیپشن: ICC Office
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ترین ملک،آئی سی سی نے بھی تسلیم  کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے سربراہ گیرک بارکلے نے تمام بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بلاخوف کھیلنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لحاظ سے دنیا کا محفوظ ترین ملک بن چکا ہے۔ پاکستان نے جس طرح دہشتگردی کا مقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کئی دہائیوں کے بعد کسی ایونٹ کی میزبانی دی گئی۔اگر پاکستان میں ایونٹ کی میزبانی کی صلاحیت نہ ہوتی تو وہ کبھی بھی پاکستان کو میزبانی نہ دیتے۔

سربراہ آئی سی سی نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ بلاخوف پاکستان میں کرکٹ کو انجوائے کریں ہم امید کرتے ہیں کہ کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی کو پاکستان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔
 ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 سالہ ٹی20 ورلڈ کپ کرکٹ کے اہم ہے، ورلڈ گلوبل باڈی نے گزشتہ دنوں 2032-2024 آئی سی سی ایونٹس کا شیڈول جاری کیا تھا، جس میں ہر سال ہونے والے ایونٹ کی تفصیلات درج ہیں۔