ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کیسے پوری کی جائے گی؟

Teachers Vacancies
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)لاہور کے سرکاری کالجز میں مستقل اساتذہ کی کمی کو عارضی ٹیچرز سے پورا کیا جائے گا۔پانچ ماہ کے لئے 1 ہزار خالی اسامیوں پر صرف 350 ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے لاہور ڈویژن کے لیے صرف 350 اساتذہ بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔سب سے زیادہ ٹیچر لاہور ڈسٹرکٹ میں رکھے جائیں گے،لاہور ڈسٹرکٹ میں 131 عارضی ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے۔شیخوپورہ میں 111 اور ننکانہ میں 54 اساتذہ بھرتی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پانچ ماہ کے لیے عارضی اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے،تمام ڈویژن کو ان کے کوٹہ کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ عارضی اساتذہ کے لیے انٹرویوز 27 نومبر تک مکمل کیے جائیں گے ۔