سموگ کے خاتمہ کیلئے ڈی سی لاہور کا احسن اقدام

DC Lahore Umer Sher
کیپشن: DC Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)شہر کو سموگ کے روگ سے بچانے کا مشن،ڈپٹی کمشنر لاہور محمد عمر شیر چھٹہ کہتے ہیں گزشتہ 7 دنوں کے دوران 300 کے قریب صنعتی یونٹس کی چیکنگ کی گئی،ماحول دشمن فیول استعمال کرنے اور بارہا وارننگ کے باوجود باز نہ آنے والے 18 صنعتی یونٹس کو طویل عرصے کیلئے سیل کردیا گیا۔
 فضا کو زہر آلودہ کرنے والے کارخانوں،فیکٹریوں اور فیول بنانے والے صنعتی یونٹس کیخلاف کاروایئوں کا سلسلہ جاری رہا۔ڈپٹی کمشنر لاہور محمد عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران کیجانب سے مجموعی طور پر 300 انسپکشنز کی گیئں ،اور فضا کو آلودہ کرنے والے 18 یونٹس کو فضا آلودہ کرنے پر طویل عرصے کے لئےبند کیا گیا۔

ڈی سی محمد عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ 60 سے زائد کارخانوں کو سزا کے طور پر ایک ہفتہ کیلئے سربمہر کیا گیا اسی طرح فصلوں کی باقیات جلانے والے عناصر کیخلاف اسسٹنٹ کمشنرز کاروایئاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ کسان دھان کو فصل کو جلانے سے باز رہیں ورنہ لاکھوں جرمانہ بھی کریں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer