ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی یونیورسٹی میں آگ لگ گئی

fire brigade truck iuet lahore
کیپشن: fire brigade truck
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی فورٹی ٹو: یوای ٹی کے کیفے ٹیریا میں آتشزدگی، فائربریگیڈ نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔

 رپورٹ کے مطابق لاہور کی یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے یونائیٹڈ کیفے میں آگ لگ گئی۔ جس نے کیفے ٹیریا کو دیکھتے ہی دیکھتے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  آگ کے شعلے عمارت سے باہردکھائی دیتے رہے تاہم اطلاع پر فوری فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں جنہوں نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔  یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی کیفے کے کچن میں اکثر آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کچن سمیت ہال کو شدید نقصان پہنچا ہے۔