ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات نے موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں شہر میں صبح کے وقت اسموگ/ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے-
پنجاب، سندھ میں موسم سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، استور، گلگت اور خیبرپختونخوا میں چترال میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں قلات اور کوئٹہ میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کسی علاقے میں بارش نہیں ہوئی اور نہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔