کمپریسر کا استعمال کرنیوالے ہوجائیں خبردار

Gas shortage in Lahore
کیپشن: Gas Compressor
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: شہر میں گیس کی قلت پیدا ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں صارفین نے کمپریسر استعمال کرنا شروع کر دیا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمپریسر چلانے والوں کے کنکشن منقطع کر کے پندرہ روز تک بحال نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
شہر میں کمپریسر استعمال کرنے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جس پر سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے کمپریسر استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ٹیموں نے کریک ڈاؤن کے دوران کمپریسر استعمال کرنیوالوں کے کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

لاہور ریجن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں متعدد صارفین کے کنکشن منقطع کر دیئے جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمپریسر جمع کروانے کی شرط پر کنکشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کم از کم پندرہ روز تک کمپریسر چلانے والوں کی گیس بحال نہیں ہو گی،سوئی ناردرن حکام کے مطابق کمپریسر کے استعمال سے پورے محلے میں پریشر کم ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب صارفین نے کنکشن منقطع کرنے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس نہ آنے پر مجبوری کے تحت کمپریسر لگایا جاتا ہے، کمپنی پریشر کیساتھ گیس فراہم کرنے میں ناکام ہوگی تو کمپریسر لگیں گے، پریشر کیساتھ گیس ملنے پر کیوں کوئی خطرناک کام کرے گا۔