ویب ڈیسک: ملالہ یوسف زئی نے پی سی بی کے عہدیدار شوہرعصرملک کے ہمراہ اپنی این جی او کے لئے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 24 سالہ ملالہ یوسف زئی نےگلابی رنگ کی ہلکی پھلکی کڑھائی والا قمیض شلوار سوٹ جبکہ ان کے شوہر نے سیاہ سوٹ کے ساتھ وائٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔
ملالہ یوسف زئی فنڈ کے زیراہتمام سنڈریلا تھیم پر گلیین لن تھیٹر لندن میں میوزک گالہ منقعد کیا گیا تھا۔ تقریب میں سر اینڈریو لائڈ ویبر اور ان کی اہلیہ لیڈی میڈیلین نے بھی شرکت کی ۔
یاد رہے 15 روز قبل دونوں کی شادی ان کے برمنگھم والے گھر میں منقعد کی گئی تھی جس میں 12 مہمانوں نے شرکت کی۔اور اب دونوں اپنے ہنی مون سے پہلے فنڈ ریزنگ گالہ میں شرکت کیلئے لندن میں رکے ہیں۔ دونوں میاں بیوی نے اپنے ہنی مون کی منزل میڈیا سے پوشیدہ رکھی ہوئی ہے۔