علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے رن ویز کو عالمی معیار کادرجہ مل گیا

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے رن ویز کو عالمی معیار کادرجہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ اور رن ویز کو عالمی معیار کا درجہ دے دیا گیا،سی اے اے کے شعبہ ایرو ڈروم کی جانب سے ٹیکنیکل آڈٹ رپورٹ میں لاہور ایئرپورٹ کو کلیئر قرار دیا گیا،لاہور ایئرپورٹ پربوئنگ اور ایئربس طیاروں کے لئے مستند قرار دیدیا گیا۔

سی اے اے کے شعبہ ایرو ڈروم کی جانب سے ٹیکنیکل آڈٹ رپورٹ میں  علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور کو کلیئر قرار دیا گیا،لاہور ایئرپورٹ پربوئنگ اور ایئربس طیاروں کے لئے مستند قرار دیدیا گیا۔ ایئرپورٹ کو ڈائریکٹریٹ برائےایئراسپیس اینڈ ائیروڈروم ریگولائیزیشن سروے کے بعد مستند قرار دیا گیا ہے۔

 ایروڈروم ریفرنس4Eکوڈ کے تحت لاہورائیرپورٹ پر بڑے طیاروں کو آپریشن کے لیے سندمل گئی، عالمی ہوا بازی کی تنظیم کے وضع  کردہ رولز کے تحت ہر سال ایئرپورٹ کا آڈٹ کیا جاتا ہے.  ڈار کی جانب سے سند پر مبنی نو ٹم جاری  کردیا گیا ہے جس کے تحت   بوئنگ 747،787 ،777 طیارے لاہور ائیرپورٹ پر آپریشن بحال رکھ سکتے ہیں ۔

لاہور ایئرپورٹ کےرن وےایئربس اے 330،اے340 اوراے350 طیاروں کی لینڈنگ کے لئے مستند قرار دیا گیا ہے سی اے اے کی جانب سے   بڑے طیاروں کو آپریشن کی اجازت ایروڈروم ریفرنس کوڈ 4ای کے تحت دی گئی ہے۔

سی اے اے  انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لاہور ائیرپورٹ پر متعلقہ طیارے 3نومبر2024 تک آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں،  لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے عالمی معیار کے مطابق زیر تعمیر ہے،ایئرپورٹ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ  سیکنڈری رن وے پر بڑے طیاروں کو لمیٹڈ لوڈ کیساتھ لینڈنگ کی اجازت  دی گئی ہے۔