سٹی 42 :ڈی جی معدنیات آفس میں سو سے زائد ملازمین کی بھرتی کا فیصلہ۔ محکمہ معدنیات نے محکمہ میں نئی بھرتی کی اجازت مانگ لی۔
محکمہ معدنیات نے نئی بھرتی کی اجازت مانگ لی ہے۔ ڈی جی معدنیات آفس میں سو سے زائد ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا۔ یہ بھرتی لیبر ویلفیئرونگ میں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ بھرتیاں گریڈ11 اور اوپر کے گریڈز میں کی جائیں گی۔ محکمہ معدنیات نے نئی بھرتیوں کی اجازت مانگنے کی سمری ارسال کر دی ہے۔ سمری منظور ہوتے ہی بھرتی کیلئے اخبار اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔